’10 سال میں بلوچستان کو 1500 ارب دیئے گئے‘

November 17, 2018

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر مملکت ریونیو کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والےرقم کاحجم 1500 ارب بنتا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا ہر اپنے بیان میں کہاہےکہ وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے مطابق پچھلے 10 سال بلوچستان کو منتقل ہونے والے رقم کاحجم 1500ارب بنتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ رقم صرف وفاقی خزانے سے دی گئی جس میں صوبائی رقم اور ٹیکس شامل نہیں ہیں، جب پوچھا جاتاہے کہ یہ پیسے کہاں گئے اور کدھر خرچ ہوئے تو جمہوریت اور پارلیمان کا وقار خطرے میں پڑ جاتا ہے۔