عمران خان کی یوٹرن سے متعلق بات درست ہے، گورنرسندھ

November 17, 2018

گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیر اعظم عمران خان کے بیان کے دفاع میں سامنے آگئے، اُن کا کہنا ہے کہ عمران خان کی یوٹرن سےمتعلق بات درست ہے، جب تک کوئی لیڈر یوٹرن نہیں لیتا بڑے فیصلے نہیں کرسکتا۔

کراچی میں سندھ مدرسۃ ة الاسلام یونیورسٹی کی دوسری کانووکیشن کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ان کی انگریزی پر بات کرتے ہیں، آئیں اور انگریزی کامقابلہ کرلیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان محمدعلی جناح نےیہاں تعلیم حاصل کی،میرے لئے اس تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے۔

انہوں طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ فیلڈ میں آپ جیسے لوگوں کی بہت ضرورت ہے،ملک میں نوکریاں پیداکرناہونگی تاکہ طلبہ کوباہرنہ جاناپڑے،لڑکیاں بی اےکےبعدشادی کریں لیکن کیریئر کو بھی دیکھیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جو کام کریں ملک کی بھلائی کا لازمی خیال رکھیں۔

کانووکیشن میں 271 طلبہ کو ایجوکیشن، کمپیوٹرسائنس،میڈیاسائنسزسمیت5شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔