عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، خواجہ آصف

November 18, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے یوٹرن سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پتا نہیں وزیراعظم کے بیان کا کیا مقصد تھا، اب یوٹرن سے ہٹ کر ڈبلیو ٹرن ہوگئے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی وزیراعظم کے یوٹرن سے متعلق بیان کو ایک بار پھر نشانے پر لیا اور کہا کہ ایک ڈیموکریٹ ہٹلر کے روپ میں سامنے آگیا اب اس سے بڑی تبدیلی کیا ہوگی۔ سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہےکہ عمران خان یوٹرن والے بیان پر بھی یوٹرن لیں گے، عمران خان کے یوٹرن کا انتظار فرمائیں زیادہ دیر نہیں لگے گی۔