سابق چیف جسٹس سعیدالزمان صدیقی کی اہلیہ پر اسلحہ تاننے والے3ملزمان گرفتار

November 18, 2018

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)تھانہ مری پولیس نے سابق چیف جسٹس سعیدالزمان صدیقی کی اہلیہ پراسلحہ تان کرانہیں دھمکیاں دینے والے 3ملزموں کو گرفتار کرلیا۔سابق چیف جسٹس کی اہلیہ پرمسلح افرادنے اس وقت اسلحہ تان لیا جب وہ جوڈیشل ٹاؤن چھترمیں اپنے پلاٹ پرکام کروارہی تھیں، ان کے صاحب زادے بیرسٹرافنان سعیدالزمان صدیقی نے انچارج چوکی تریٹ کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیارکیاکہ کراچی کارہائشی ہوں ہفتہ 17نومبرکومیری والدہ ہمراہ بلال احمداورنویدالحق اپنے ملکیتی پلاٹ نمبری 137سیکٹربی جوڈیشل ٹاؤن چھترفیڈرل شریعت کورٹ ایمپلائزکوآپریٹوسوسائٹی کی چاردیواری کروانے کیلئے پلاٹ کی دیواریں کھدوارہی تھیں کہ 9بجے صبح عرفان اللہ مسلح کلاشنکوف ،عنایت اللہ مسلح کلاشن کوف مع دونامعلوم مسلح چھریاں ہمارے پلاٹ میں آگئے اورہمیں حبس بے جامیں رکھ لیااوراسلحہ کے زورپرتمام مزدوروں کوزبردستی نکال دیا،عرفان اللہ کنڈی جوکہ ایک قبضہ گروپ ہےاس نے کہاکہ یہاں سے نکل جاؤ ورنہ ایک برسٹ مارکرسب کویہیں دفنادوں گاعنایت اللہ خان نے بھی اپنی کلاشن کوف سیدھی تان لی اورکہاکہ اگردوبارہ پلاٹ کی طرف منہ کیاتوجان سے ماردوں گا۔میرے ساتھ سخت ناانصافی ہوئی ہے اس قبضہ گروپ نے زبردستی گن پوائنٹ پرہمیں پلاٹ سے دھکے دے کرباہرنکال دیااورجان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں ان لوگوں نے آتشیں اسلحہ کی مددسے سخت خوف وہراس اوردہشت پھیلائی ہے۔ایس پی صدراحسن سیف اللہ نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ پولیس نے عرفان اللہ کنڈی کے تین ساتھیوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سےاسلحہ برآمدکرلیاہے جب کہ عرفان کنڈی کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے ماررہی ہے انہوں نے بتایاکہ ملزموں کے خلاف ایف آئی آردرج کی جارہی ہے۔اس سے قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعیدالزمان صدیقی کے صاحب زادے بیرسٹرافنان سعیدالزمان نے جنگ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل ٹاؤن میں مذکورہ پلاٹ ان کے والدمرحوم نے 19992میں خریداتھااوران کے پلاٹ کے ساتھ جسٹس نوازعباسی کاپلاٹ ہے جس پرقبضہ کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے الزام لگایاکہ ڈاکٹر عرفان اللہ کنڈی نے کالونی میں بیس کے قریب پلاٹوں پرقبضہ کررکھاہے ،بیرسٹرافنان کاکہناتھاکہ وہ عدالت میں مصروف تھے جب کہ ان کی والدہ اورمیری لاء فرم کے ایسوسی ایٹ بلال احمدموقع پرکام کروارہے تھے اس دوران ملزموں نے انہیں حبس بے جامیں رکھادھمکیاں دیں اورعرفان کنڈی کے ایک گارڈنے ہوائی فائرنگ بھی کی انہوں نے کہاکہ پولیس ان کی بات سننے کوتیارنہیں تھی اورایف آئی آربھی درج نہیں کررہی تھی ۔ادھرسی پی اوراولپنڈی نے کہا کہ ایس پی صدر پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔