2012 میں بھرتی ہونےوالے ایجوکیٹرز کی تفصیل طلب

November 18, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نےصوبائی اسمبلی میں اٹھائے گئے سوالات کے بعد صوبہ بھر کےتمام سی ای اوز سے 2012میں بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی تفصیل طلب کرلی۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایسے ایجوکیٹرز جن کو پانچ سال ہوگئے ہیں ان کے کنٹریکٹ ختم ہوچکے ہیں مگر وہ کام کررہے ہیں۔کتنے ایجوکیٹر کی سیلری بند ہے ، کتنے ایجوکیٹرز بغیر تنخواہ کے کام کررہے ہیں اور ان کے کنٹریکٹ کی توسیع نہیں ہوئی اور کتنے ایجوکیٹرز کو شرائط پوری نہ کرنے پر نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے ۔ تمام معلومات فوری طورپر سیکرٹری سکولز کو ارسال کی جائیں ۔