وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تسلی بخش یقین دہانی پر مشکور ہیں، این ٹی ایس ایکشن کمیٹی

November 18, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل بلوچستان2015ء این ٹی ایس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صوبائی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ میں پوزیشن ہولڈرز آئینی حقدار متاثرین سے مرکزی صدر سیف الرحمن ترین، نائب صدر پرنس تنویر بلوچ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خادم حسین اور پریس سیکرٹری مولوی فدا الرحمن نے کہا ہے کہ نو ماہ یعنی 275 روز اپنے آئینی حق کیلئے سراپا احتجاج ہیں ہمارا مطالبہ جائز حق آئینی اور دھرنا جمہوری ہے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ میرٹ پر تعینات کیا جائے جبکہ ہماری تعداد انتہائی محدود ہے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی تسلی بخش یقین دہانی پر مشکور ہیں عوام دوست پی ایچ ای وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کراکر تعلیم اور عوام دوستی کاثبوت دیا ہم گزشتہ دنوں مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی سابقہ ایم پی اے موجودہ مرکزی رہنماء ڈاکٹر رقیہ ہاشمی کے کیمپ آکر یقین دہانی کرانے پر ان کے مشکور ہیںگزشتہ دنوں سینیٹ اجلاس میں این ٹی ایس ایشو پر ہماری حمایت میں بات کرنے پر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ اراکین اسمبلی ، وزراء تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پر ہماری آواز اٹھائی ان کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں۔