اشتہاریوں سمیت 56سماج دشمن پکڑے گئے، اسلحہ، منشیات بھی برآمد

November 18, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں میں اشتہاریوں سمیت 56سماج دشمن پکڑے گئے۔ وفاقی پولیس نے سیکٹر جی الیون میں بدنام زمانہ شراب فروش ملک التمش کے گھر پر چھاپہ مارکر100بوتل امپورٹڈ شراب اور 530 کین بئیر بر آمد کر کے ملزم ہیبت خان کو گرفتار کر لیا ۔ایک اور کارروائی میں نوید خان نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 250 گرام ہیروئن بر آمد کرلی گئی۔ وفاقی پولیس نے منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون میں بھی 17ملزموں کو گرفتار کر لیا۔راولپنڈی پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزموں گرفتار کر کے آتشبازی بھی برآمد کر لی۔ پولیس نے گزشتہ24گھنٹوں میں ایک انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 10 اشتہاریوں اور 3عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کرلیا۔صدر واہ پولیس نے ڈکیتی کی گھات لگائے بیٹھے سات ملزموں کو گرفتار کر کے ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس نے 10ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے2کلو 510گرام چر س،5لٹر کھلی شر اب ،6 پستول برآمد کرکے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔