فرانس پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر عوام کا شدید احتجاج

November 18, 2018

فرانس میں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج دوسرے روز بھی احتجاج جاری، مظاہرین نے صدر ایمانوئل میکرون سے استعفیٰ کا مطالبہ کر دیا۔

فیول ٹیکس میں مسلسل اضافے اور ہوش رُبا مہنگائی پر ناراض لاکھوں فرانسیسی سڑکوں پر نکل آئے،یلو جیکٹس پہنے احتجاج کرتے مظاہرین نے صدر میکرون کی معاشی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے اور صدر سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے شاہراؤں، سڑکوں اور راستوں کو بلاک کر دیا اور رات بھی احتجاج کرتے گزاری، کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین اور پولیس کی جھڑپوں میں ایک خاتون ہلاک اور تقریباً آٹھ سو افراد زخمی ہوئے،دو سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔