مانچسٹر کے معروف سماجی و مذہبی رہنما سلیم اقبال انتقال کرگئے

November 19, 2018

مانچسٹر (اے اے جی) مانچسٹر کے معروف سماجی، مذہبی رہنما رکن مجلس شوریٰ جمعیت المسلمین جامع مسجد وکٹوریہ پارک مانچسٹر سلیم اقبال قضائے الٰہی سے اچانک وفات پاگئے۔ مرحوم آصف سلیم، ثاقب سلیم، صدیق سلیم کے والد تھے، مرحوم پھالیہ شریف درگاہ حضرت یعقوب شاہ رضوی، پیر بنیامین مرحوم کے ساتھ وابستہ تھے۔ مرحوم نے پاکستانی اور مسلم کمیونٹی کے لیے کئی دہائیوں سے خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد وکٹوریہ یارک میں ادا کی گئی، اس موقع پر خطیب جامع مسجد علامہ عرفان چشتی نے مرحوم کی مسجد کیلئے دیرینہ خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جمعیت المسلین مانچسٹر کے صدر احترام خان نے سلیم اقبال مرحوم کے بارے میں کہا کہ وہ خلق خدا کی خدمت کرتے تھے۔ اولڈ بوائز زمیندارہ کالج گجرات ایسوسی ایشن کے نصر اللہ خان ایم بی ای، چوہدری رب نواز، محمد حسین، میاں مدثر اور محبوب بٹ نے مرحوم کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ مرحوم کی وفات پر علامہ قاری طیب نقشبندی، صاحبزادہ احمد وقار بیگ قادری، مسٹر زیدی، راجہ نواز، مسٹر ربانی، مرزا عنصر، میاں طاہر نعیم، قاری نور محمد، صاحبزادہ معین اختر، چوہدری سعید احمد، چوہدری احسان، حاجی محمود خان، صوفی محمد طارق جہلمی، شہزاد مرزا، استاد محمد صفدر، چوہدری اعجاز ملہی، قدیر احمد چوہان، چوہدری غلام محمد، چوہدری زیب عنایت، جاوید شاہ، نصیر احمد کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔