برطانیہ میںایک میل دور سے تصویر بنانے والے کیمرے لگیں گے

November 19, 2018

لندن(این این آئی)سائوتھ ویسٹ انگلینڈ میں گاڑی چلاتے ہوئے لاپروا ئی برتنے والے ڈرائیوروں کی نشاندہی کے لیے ایسے کیمرے نصب کیے جارہے ہیں جو ایک میل کے فاصلے سے کار ڈرائیور کے علاوہ دیگر سواروں کی واضح ویڈیو اور تصاویر کھینچ سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لانگ رینج کیمروں کو اس وقت گلوسسٹر شائر میں نصب کیا جارہا ہے جو ڈرائیونگ کے دوران ہونے والی قانون خلاف ورزیوں پر نظر رکھیں گے۔یہ کیمرے تیزرفتاری، گاڑی چلاتے وقت جلد بازی اور موبائل کے استعمال سمیت دیگر خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کریں گے جبکہ ریڈار اسپیڈ گنز گاڑیوں کو تیزرفتاری سے روکیں گے۔گلوسسڑ شائر میں نصب ہونے والے یہ نئے کیمرے ڈرائیونگ کے دوران لاپروائی برتنے والے افراد کی نقل و حرکت کی مکمل ویڈیو اور فوٹیج بناسکیں گے۔