پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے‘موڈیز

November 19, 2018

کراچی (این این آئی)عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرکا حجم کم ترین سطح پر ہے، یہ ذخائر 2ماہ کی درآمدات کو بھی پورا نہیں کرسکتے جب کہ آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات پاکستا ن کیلئے مسائل میں کمی کا باعث بنیں گے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے جس میں زرمبادلہ ذخائر میں کمی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان، منگولیا، مالدیپ اور سری لنکا کو تقریبا ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے، بیرونی خطرات انڈیکیٹر کا تناسب بڑھ کر 153 فیصد ہوگیا ہے۔عالمی ریٹنگ ایجنسی کے مطابق حال ہی میں پاکستان سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا پیکیج حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے، جاری کھاتے کے خسارے میں اضافہ بھی زرمبادلہ میں کمی کاباعث ہے۔