3خواتین سمیت19افراد کوجیل بھیج دیاگیا،14کی ضمانت منظور

November 19, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے بجلی چوری کے مقدمہ میں ملوث 6 ملزموں ناصر، محمد اسلم، عمر حیات، اکرم، جاوید اور سردار محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے بھیک مانگنے کے مقدمات میں ملوث 4 ملزموں مسرت بی بی، شمشاد، کنیز اور اللہ دتہ کو جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے ۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 9 ملزموں صفدر، عبدالمجید، آصف، صداقت، منیر، نصیر، مبین، طارق اور غلام صابر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے ناجائز اسلحہ کے ملزم منیب کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے کے مقدمہ میں ملوث 4 ملزموں راشد، محمد بوٹا، اشفاق اور اویس کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے شراب و منشیات برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث 9 ملزموں اصغر ، شفیق ، امام ،بختاء اللہ خان، شریف ،فرضان،اللہ رکھا ، شان اور قربان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔