بارہ ربیع الاول، شہر کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

November 19, 2018

پشاور(صباح نیوز)ملک کے دیگر حصوں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ‘ مساجد کو سجانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اسی طرح شہریوں نے گلی محلوں اور بازاروں کو بھی سجاد یا ہے ۔گھنٹہ گھر سمیت پشاورکے قدیم دروازے جو نئے انداز میں تیار کئے گئے ہیں کو بھی انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیا ہے ۔دوسری جانب قصہ خوانی اور پیپل منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی لاکھوں روپے کی سجاوٹی اشیاء ربیع الاول کے ابتدائی 10دنوں میں ہی فروخت ہو گئی ہیں ۔