ہزارگنجی میں جعلی الاٹمنٹ پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے،گڈز ٹرک

November 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) ہزارگنجی کی صورتحال پر آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا اجلاس مرکزی صدرنوراحمدکاکڑ کی صدارت میں ہوا جس میں تمام مرکزی عہدیداران حاجی سید عزیز اللہ حاجی قادر اچکزئی حاجی باری پرکانی راز محمد کاکڑ حاجی صالح محمدودیگر ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی اجلاس میں ٹرانسپورٹروں نے تاحال ہزار گنجی میں جعلی الاٹمنٹ اور ناجائز تعمیرات کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہ لانے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی کیوڈی اے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات وتجاوزات کو واگزار کرائیں اور چند ماہ قبل پرانی تاریخوں میں جوجعلی الاٹمنٹ کی گئی تھی ان تمام کیسز کو نیب کے پاس بھیجے جائیں اجلاس میں ٹرانسپورٹروں نے ہزار گنجی شالکوٹ تھانے کا ناجائز حکومتی زمینوںپر قبضوں کےخلاف قانونی کارروائی میں عدم دلچسپی کے رویے پر افسوس کااظہارکیاگیا۔