شیخوپورہ میں 2 کاروں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

November 19, 2018

پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے ہرن مینار انٹرچینج کے قریب دو کاریں ٹکرا گئیں، اس حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کاریں لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھیںجو تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں دو افراد امیر افضل اور قاری ندیم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو عملے نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو گاڑیوں سے نکالا اور اسپتال پہنچایا۔