ہم نے کبھی رنگ و نسل یا مذہب کی بنیاد پر تقسیم نہیں کی ،ایم ڈبلیو ایم

November 20, 2018

کوئٹہ (این این آئی) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری جماعت اس وقت امن کی بقا ء کیلئے اتحاد بین المسلمین کو سب سے ضروری سمجھتی ہے ہم نے کبھی رنگ و نسل یا مذہب کی بنیاد پر تقسیم بندی نہیں کی بلکہ ہر رنگ و نسل اور ہر مذہب سے تعلق رکھنے والوں کی مدد کی ان کی خدمت کی اور ان کیلئے جتنا ممکن تھا کام کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ مجلس وحدت المسلمین نے ہمیشہ تمام مذاہب کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے اور اتحاد بین المسلمین کیلئے کام کیا ہے۔ اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ کہی بار ہم ایک ساتھ رہے ہیں چاہے عید میلاد النبی ﷺکی بات ہو یا کہ ان کے ساتھ ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت کرنے کی ہم ہمیشہ ان کے ساتھ اتحاد میں پیش پیش رہے ہیں ہم نے اپنے بھائیوں کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔ ان کے خوشی اور غم میں شریک رہے ہیں۔ ہمارے مرکزی قائدین نے ملکی سطح پر اہل سنت سے وابسطہ لوگوں کابھی ساتھ دیا ہے اور ہماری جماعت انکی حمایت یافتہ بھی ہے اسکے باوجود چند عناصر ہماری جماعت پر مذہب کے نام پر تقسیم کرنے والی جماعت کا الزام لگاتے ہیں جو کہ قابل حیرت ہے۔