شہزادہ لوئیس کی اپنے دادا چارلس کی آنکھ میں انگلی مار دینے کی تصویر وائرل

November 20, 2018

لندن ( نیوز ڈیسک ) ایک جاری نہ ہونے والی تصویر میں گستاخ شہزادہ لوئیس نے اپنے دادا چارلس کی آنکھ میں انگلی تقریباً مار دی تھی۔ شہزادہ چارلس اور ان کے پوتے لوئیس کی تصاویر کلیئرنس ہائوس پر واقع خوبصورت باغ میں گیٹی فوٹوگرافر کرس جیکسن نے کھینچی ہیں جو کہ شاہی خاندان میں انتہائی مقبول ہے۔ یہ تصویر منظر عام پر آنے کے بعد وائرل ہوگئیں۔ میرر کے مطابق 6 مہینےکے متجسس لوئس اپنی ماں کیٹ کے بازووئوں سے جھک کر اپنی ننھی ننھی انگلیاں شہزادہ چارلس کے چہرے پر پھیرتے نظر آرہے ہیں، جس سے گدگدی کی وجہ سے وہ مسکرانے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ شاہی تخت کے ولی عہد ممکنہ تکلیف سے بچنے کیلئے اپنی آنکھیں بند کرتے دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ باقی فیملی معصوم مگر شرارتی بچے کی حرکتوں پر مسکرا رہی ہے۔ ایک دوسری تصویر میں چارلس نے لوئیس کو اپنی چھاتی سے چمٹا لیا ہے اور اپنے رخسار کو دھیرے دھیرے پوتے کے سر سے سہلاتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ نئی تصاویر دیگر کئی سرکاری فوٹوگرافروں کی تصاویر کے ہمراہ جاری کی گئیں، جو کہ شہزادہ چارلس کی 70 ویں سالگرہ منانے کیلئے شاہی خاندان کی تقریب کے دوران کھینچی گئی تھیں۔ یہ تصاویر پرنس آف ویلز ، کامیلا اور ان کے پوتے پوتی کے درمیان گہری قربت کا اظہار کرتی ہیں۔ چارلس ستمبر میں کلیئرنس ہائوس کے باغات میں پرنس لوئیس کو تھامے ہوئے انتہائی خوش نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ڈیوک اور ڈچز آف کارنووال کے ہمراہ چارلس کے دونوں بیٹے شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری اور ان کی بیویاں کیٹ مڈیلٹن اور میگھان مارکل بھی موجود ہیں۔