”ڈونکی کنگ “ :تمام بڑی فلموں کو مات ریکارڈز کی بھرمار، بزنس20کروڑ سے زائد

November 20, 2018

کراچی (محمد ناصر) جیو کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”دی ڈونکی کنگ“ نے اب تک تمام بڑی فلموں کو مات دے دی ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی اینی میٹڈ فلم نے باکس آفس پر نا صرف اینی میٹڈ فلموں کے ریکارڈ توڑ دیئے بلکہ کچھ ریکارڈز میں تو اس فلم نے اب تک پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی ووڈ، بالی ووڈ اور پاکستانی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس فلم نے چھٹے ہفتے میں ایک کروڑ سے زائد بزنس کا آل ٹائم ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ جیوفلمز اور طلسمین اینی میشن اسٹوڈیوز کے تعاون سے ریلیز ملک بھر میں ریلیز کی گئی فلم کا اب تک مجموعی بزنس 20کروڑ 20 لاکھ ہوگیا ہے۔ اس فلم نے ہالی ووڈ کی مشن امپوسیبل، جراسک ورلڈ، اوینجرز اور فاسٹ اینڈ فیوریس، بالی ووڈ کی سنجو اور سلطان، پاکستان کی جوانی پھر نہیں آنی 2، پنجاب نہیں جاؤں گی اور طیفا اِن ٹربل جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈونکی کنگ نے جو ریکارڈ بنائے اُن میں تازہ ترین ریکارڈ یہ ہے کہ ڈونکی کنگ چھٹے ویک اینڈ پر بزنس کرنے والی سب سے کامیاب فلم ہے ۔اس فلم نے چھٹے ویک اینڈ میں ایک کروڑ20لاکھ روپے سے زائد کی کمائی کی ۔ ڈونکی کنگ پاکستان کے سنیما گھروں میں مسلسل چھ ویک اینڈ پر ایک کروڑ سے زائد بزنس کرنے والی پہلی اور اب تک کی واحد فلم ہے ۔ ڈونکی کنگ پاکستان میں مسلسل چھ اتوار کو 50لاکھ یا اس سے زائد بزنس کرنیوالی پہلی اور واحد فلم ہے ۔ اس فلم نے پانچویں ویک اینڈ اور ایک میں بھی پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام ہالی ووڈ ، بالی ووڈ اور پاکستانی فلموں سے زیادہ بزنس کا ریکارڈ بنایا ہے ۔ ڈونکی کنگ پاکستان میں ریلیز ہونے والی اب تک کی سب سے کامیاب اینیمیٹیڈ فلم ہے اس فلم کا اب تک کا بزنس 20کروڑ سے20لاکھ ہوچکا ہے ۔ ڈونکی کنگ کسی عید اور چھٹیوں کی مدد کے بغیر پاکستان میں ریلیز ہونے والی اب تک کی دوسری کامیاب پاکستانی فلم ہے ۔ فلم کا ٹریلر یو ٹیوب پر تیز ترین50لاکھ ہٹس لینے والا کامیاب ترین پاکستانی ٹریلر ہے ۔ فلم کا ٹریلر اس سال پاکستان کا کامیاب ترین فلمی ٹریلر ہے ۔اس ٹریلر کو اب تک 51لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے ۔ ڈونکی کنگ کا ٹائٹل سونگ پاکستانی فلمی تاریخ کا دوسرا کامیاب ترین گانا ہے جسے فلم کی ریلیز کے دوران ہی ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔ ڈونکی کنگ کا ٹائٹل سونگ مقبولیت کے لحاظ سے اس سال کا مقبول ترین گیت ہے کیونکہ اسے یو ٹیوب پر صرف 53دنوں میں 1کروڑ3لاکھ بار دیکھا گیا ہے ۔ ڈونکی کنگ نے اپنی نمائش کے دوران پہلے ویک اینڈ سے زیادہ دوسرے ویک اینڈ میں اور دوسرے سے زیادہ تیسرے ویک اینڈ میں بزنس کا انوکھا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے ۔