کراچی میں 2؍ بچوں کی ہلاکت، چیف جسٹس نے نوٹس لے لیا

November 20, 2018

لاہور (ما نیٹرنگ سیل) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں 2کمسن بھائیوں کی اموات کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے سندھ حکومت سے اس حوالے سے 10 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی میں 2 بھائی مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعے کی مختلف زاویوں سے تحقیقا ت جاری ہیں۔