شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے لین مارکنگ کا کام شروع

November 20, 2018

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں شاہراہ فیصل کو بین الاقوامی طرز پر تیار کرنے کے منصوبے پر رات گئے عملی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ لائن بنانے کیلئے پینٹ کمپنی کے تعاون سے لین مارکنگ شروع کردی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق شاہراہ فیصل کی آخری لین موٹر سائیکل سواروں کے لیے مخصوص ہوگی، کسی دوسری لائن میں گاڑی نہیں چلا سکیں گے۔ موٹر سائیکل سواروں کے لائن ون اور ٹو میں سفر کرنے کی پابندی ہوگی، جرمانے کئے جائینگے۔