5فیصد آڈٹ کے بغیر مردم شماری کے حتمی نتائج کے اجراء پر احتجاج کرینگے، ایم کیو ایم

November 20, 2018

کر اچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی نے ان اطلاعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے مردم شماری کے نتائج 5فیصد آڈٹ کے بغیر ہی منظور کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں ارکان قومی اسمبلی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے شدید احتجاج کے بعد پارلیمان اور مشترکہ مفادات کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ پانچ فیصد آڈٹ کے بغیر مردم شماری کے حتمی نتائج جاری نہیں کئے جائیں گے اور ایم کیو ایم کی تحریک انصاف کے ساتھ طے کی گئی مفاہمتی یادداشت میں بھی یہ نکتہ موجود ہے تاہم اب آنے والی اطلاعات تشویشناک ہیں اور 5فیصد آڈٹ کے بغیر مردم شماری کے حتمی نتائج کے اجراء پر احتجاج کرینگے۔