العزیزیہ ریفرنس کی سماعت تین ہفتے میں مکمل کرنیکی آخری مہلت

November 20, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ/مانیٹرنگ سیل) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت مکمل کرنے کیلئے مزید 3ہفتے کی مہلت دیدی ہے۔چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کی العزیزیہ ریفرنس کے ٹرائل میں توسیع کی درخواست پر سماعت کی۔ نواز شریف کی طرف سے خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے العزیزیہ ریفرنس کے ٹرائل میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 3ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔