12ہیلتھ ملازمین سے تحریری وضاحت طلب

November 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مختلف شکایات کی بنا پر 12 ملازمین سے تحریری وضاحت طلب کر لی ہے ۔حالیہ پو لیو مہم میں شکایت پر فرحانہ اکرم،شگفتہ بشیر،سمیرا،ماریہ،طاہرہ کلثوم،ثمینہ،فوزیہ حسن،عذرا،فرزانہ شوکت،مظہر حسین،محمد اسماعیل سے تحریری وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔