تعلیم دشمن اقدامات کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے،بی ایس او پجار

November 21, 2018

کوئٹہ (پ ر)بی ایس او پجار بلوچستان وحدت کے صدر گورگین بلوچ ارکان مرکزی کمیٹی بوہیر صالح ایڈووکیٹ عابد عمر بلوچ اورطارق بلوچ نے اپنے جاری بیان میں تربت یونیورسٹی اور لاء ڈیپارٹمنٹ میں کرپشن اقرباپروری پسند ونا پسند کی بنیاد پر طلباءو طالبات کےاستحصال کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ 2014 سے اب تک یونیورسٹی کو اپنے من پسند افراد کو نوازنے کی وجہ سے تباہ کرنے کی ایک ناکام سازش کی جا رہی ہے جس کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلند کی اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نےمزید کہا کہ لاء ڈیپارٹمنٹ میں ٹرانسپورٹ، لیکچررز کی کمی اورکلاسز کا نہ ہونا سوالیہ نشان ہے جو ادارے کو تباہی کی طرف دھکیل دے گا۔ ادارے کا قیام سیاسی کارکنوں کی جدوجہد سے ممکن ہوا جو سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور نیشنل پارٹی کے کارکنوں کی کاوشوں کا ثمرہے مگر تربت یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے طلباءسیاست پرقدغن لگا دی جس کی مذمت کرتے ہیں ۔