ایف ایس سی کے آج ہونے والے پریکٹیکلز ملتوی

November 21, 2018

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)کنٹرولر امتحانات بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سید عباداللہ شاہ غرشین کے مطابق آج ہونیوالےایف ایس سی کے پریکٹیکلز عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں عام تعطیل کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے ہیں ،اب یہ پریکٹیکلز کل ہونگے۔