ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بارے شکایات کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی تبدیل

November 21, 2018

راولپنڈی(راحت منیر/اپنےرپورٹر سے) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے بارے شکایات کی تحقیقات کیلئے کئی ماہ قبل قائم کمیٹی کی سربراہی تبدیل کردی گئی ۔اب انکوائری کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمشنر آفس نورین بشیر کو سونپی گئی ہے۔کمیٹی کے پہلے باضابطہ اجلاس میں کارروائی کو آگے بڑھانے کیلئے فریم ورک پر تبادلہ خیال ہوا ۔ادھر ہر تین ماہ بعد لازمی بورڈ اجلاس کی شرط کےباوجود آر ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دس ماہ بعد29نومبر کو طلب کیاگیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مانیٹرنگ یونٹ نے بھی صوبہ بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی استعداد کار جانچنےکیلئے کام شروع کردیا ہے۔