دیپ ویر کا دوسرا استقبالیہ کل ممبئی میں ہوگا

November 23, 2018

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنی شادی کے دوسرے استقبالیہ تقریب کے لیے بنگلورسے ممبئی روانہ ہوگئے جبکہ اس دوران ایک جیسے رنگ کے ملبوسات میں نیا شادی شدہ جوڑا توجہ کا مرکز بنا رہا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہےکہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں دو روایات کے تحت ہوئی اوراب شادی کے دیگر استقبالیہ کی تقاریب 24نومبر، 28نومبر اوریکم دسمبرکو ممبئی میں منعقد ہوں گی۔

ان تقریبات میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کے قریبی دوست اور بالی ووڈ اسٹارز سمیت مشہور شخصیات شرکت کریں گی جبکہ یکم دسمبر کو ہونے والے استقبالیہ میں منیشا کورالا کو دعوت نامہ بھی موصول ہوگیا ہے۔