مَدغم

December 02, 2018

شاعر :افتخار احمد عاطرؔ

صفحات 208:،قیمت: 400روپے

ناشر :علم و عرفان پبلی کیشنز، الحمد مارکیٹ، اُردو بازار، لاہور

آزاد نظموں کے اس مجموعے میں ڈیڑھ سو کے قریب نظمیں ہیں۔ شاعر نے بڑی خود اعتمادی کے ساتھ کتاب کو تعریفی، توصیفی یا تعارفی صفحات سے محفوظ رکھا ہے۔مختلف موضوعات پر کہی گئی نظموں میں ردہم ہے اور ندرتِ خیال بھی۔ فلیپ پر درج تحریر کے مطابق شاعر کی اس سے قبل چھے کتابیں شایع ہوچُکی ہیں۔ سرورق خُوب صُورت اور طباعت و اشاعت بھی معیاری ہے۔