ریسٹورنٹ کی معمر ملازمہ کا قتل مالکان سمیت 3ملزمان کو عمر قید

December 01, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی عدالت نے ریسٹورنٹ کی معمر ملازمہ کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ریسٹورنٹ مالکان سمیت 3ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ہے ۔جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں ریسٹورنٹ ملازمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ریسٹورنٹ مالکان سمیت 3ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی ملزمان میں ریسٹورنٹ مالکان اشتیاق حسین،افتخار حسین اور ملازم تاج بخش شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے طارق روڑ پر واقع چائنیز ریسٹورنٹ میں معمر ملازمہ بصری کو زیادتی کا نشانہ بنایاملزمان نے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سٹرک پر پھینک دی تھی۔