بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی نے بچوں کی کفالت کا معاہدہ کرلیا

December 02, 2018

ہالی ووڈ اداکاروں بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کے درمیان بچوں کی کفالت سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔

بچوں کی محبت نے ماضی کے مقبول جوڑے بریڈ پٹ اور اینجلینا جولی کے دل پگھلا دیئے، طلاق کے 2 سال بعد بریڈ پٹ اور جولی نے اپنے 6 بچوں کو تحویل میں لینے کےمعاہدہ کرلیا اور شرائط بھی طے کیں۔

اداکارہ کے وکیل کے مطابق بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے معاہدے کی تفصیلات خفیہ رکھی جائیں گی ۔