کلفٹن کراچی کے چائے خانوں اور ڈھابوں کو کیوں نوٹس ملے؟

December 03, 2018

کراچی کے علاقے کلفٹن کنٹونمنٹ کی حدود میں واقع چائے خانوں اور ڈھابوں کو کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹس دیے گئے ہیں۔

ترجمان کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے مطابق چائے خانوں اور ڈھابوں کو کنٹونمنٹ کے علاقے میں خالی پلاٹس اور فٹ پاتھوں پر کارروبار کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

سی سی بی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ساحل اور کمرشل ایریاز میں قائم چائے خانوں کو اس حوالے سے نوٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں 300دکانداروں اور چائےخانوں کونوٹسز جاری کررہےہیں۔

ترجمان سی سی بی نے بتایا کہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دکاندار اور چائے خانہ و ڈھابہ مالکان رات 12بجے کاروبار بند کر دیں۔