قطر کا اوپیک رکنیت چھوڑنے کا اعلان

December 03, 2018

قطر نے آگنائزیشن آف پٹرولیم ایکسپورٹنگ کنٹریز (اوپیک) کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

قطر کے وزیر توانائی سعد الکابی نےدوہا میں میڈیا سے گفتگو میں اوپیک چھوڑنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ان کا کہنا تھا کہ قطر کی رکنیت سے علیحدگی کے فیصلے سے اوپیک کو آگاہ کردیا ہے، جو جنوری 2019ء سے نافذ العمل ہو گا۔

قطر تیل پیدا کرنے والی تنظیم چھوڑنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

اوپیک میں عراق، ایران، سعودی عرب،کویت،وینزویلا،متحدہ عرب امارات،نائیجریا، لیبیا، کانگو و دیگر ممالک شامل ہیں۔