ترک خاتون اول کی مودی کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل

December 06, 2018

ترک خاتون اول نے بھارتی وزیراعظم مودی کو نظر انداز کردیا، اس موقع پرنریندر مودی کے چہرے پر شدید شرمندگی کے تاثرات کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جی ہاں، یہ منظر ارجنٹائن میں جی 20 کےاجلاس میں دیکھا گیا، جب اجلاس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت20 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران فوٹو سیشن کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی اورترک خاتون اول ایمن اردوان ساتھ کھڑے تھے تاہم جیسے ہی بھارتی وزیر اعظم نے ایمن اردگان کی طرف دیکھا ، توترک خاتون اول نے فوراً اپنا رخ دوسری طرف موڑکر مودی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

ترک خاتون اول کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر مودی کا چہرہ دیکھنے والا تھا۔

ایمن اردگان نے تو مودی کو نظر انداز کردیا لیکن یہ منظر کیمرے کی آنکھ سے نہ چھپ سکا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔