اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ

December 07, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مقامی کرنسی مارکیٹ ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر5 پیسے مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں1روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138روپے سے بڑھ کر139روپے اور قیمت فروخت 138.50روپے سے بڑھ کر 139.50روپے پر جا پہنچی اسی طرح یورو کی قدر میں 30پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 5پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.55روپے سے بڑھ کر 138.60روپے اور قیمت فروخت 138.65روپے سے بڑھ کر 138.70 روپے پر جا پہنچی۔