معاشی آزادی کیلئے ڈالر کے بغیر ادائیگی کا مشترکہ نظام ضروری، پیوٹن

December 07, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ آزاد معیشت کیلئے ضروری ہے کہ ادائیگی کا ایک ایسا مشترکہ نظام لایا جائے جو ڈالر سے پاک ہو۔ یورو ایشین اکنامک یونین (ای ای یو) کے رکن ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ پیمنٹ سسٹم انفرا اسٹرکچر ضروری ہے۔ اپنے خطاب میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ نئے نظام میں جدید ترین فنانشل ٹیکنالوجیز کو شامل کیا جائے، اس نظام کے آنے سے ای ای یو ممالک کی قومی ادائیگیوں کا نظام مستحکم اور مضبوط ہوگا ساتھ ہی یہ ممالک ڈالر اور دیگر کرنسیوں پر اپنا انحصار کم کر سکیں گے۔