فاروق ستار کی درخواست پر عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری

December 07, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الیکشن ٹربیونل نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی این اے 245 میں مبینہ دندھالی سے متعلق درخواست پر عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ٹریبیونل نے ہدایت کی کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے شوکاز پر عمل درآمد کرایا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبیونل کے روبرو ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کی این اے 245 میں مبینہ دندھالی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل محمد اکبر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ محمد اکبر ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ متعدد بار نوٹسز کے باوجود عامر لیاقت کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔ عامر لیاقت کو کام کرنے سے روکا جائے۔ الیکشن ٹریبیونل جسٹس عمر سیال نے عامر لیاقت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔