حکومتی اخراجات اورمالی جوابدہی،ورلڈ بنک کاعالمی معیار پی ای ایف اے رائج

December 07, 2018

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) حکومتی اخراجات اور مالی جوابدہی سےمتعلق ورلڈ بنک کےعالمی معیار پی ای ایف اےکو پاکستان میں رائج کردیاگیاہے، پبلک ایکس پنڈیچر اور فنانشل اکائونٹابیلٹی( پی ای ایف اے) کا باقاعدہ اجراء وزارت خزانہ میں کیاگیا،اس کا مقصد سرکاری مالیاتی مینجمنٹ کی خامیوں اورخوبیوں کی نشاندہی ،جانچ اور تجزیہ کرنا ہے جس کے بعداصلاحات کا عمل کیاجائےگا، وفاقی سطح پرمالی سال 2015-16اور 2017-18کی مالیاتی جانچ کی جائیگی پنجاب اور سندھ میں 2012سے رپورٹ تیار کی جائیگی جس کو 2019تک مکمل کیاجائیگا، پی ای ایف اے یورپی یونین اور ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے عالمی بنک کے تحت کام کرتاہے ، یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں وفاق کی سطح پر پی ای ایف اے معیار کو رائج کیا گیا ۔