حکومتی بندے ہاتھ ڈالیں تو بجٹ میں کٹوتی، الائونس بند کر دیتے ہیں، چیئرمین نیب

December 07, 2018

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔حکومتی بندے ہاتھ ڈالیں تو بجٹ میں کٹوتی،الائونس بند کر دیتے ہیں، تکلیفیں برادشت کرلینگے، جس نے بھی ملک لوٹا خواہ اقتدار میں ہو یا حزب اختلاف میں ، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نیب نے 179میگا کرپشن کے مقدمات میں سے 105مقدمات میں ریفرنس دائرکرنے کے علاوہ 15مقدمات انکوائری اور19 مقدمات انویسٹی گیشن کے مراحل میں ہیں جن پر قانون کے مطابق کارروائی جاری ہے جبکہ 40مقدمات کو قانون کے مطابق نمٹادیا گیا ہے،جب بھی حکومت وقت کے کسی بندے پر ہاتھ ڈالتے ہیں تو اور کچھ نہیں کرسکتے تو بجٹ پر کٹ لگادیتے ہیں او رکبھی لائونس بند کردیتے ہیں ۔