اتائیوں کیخلاف کارروائی،22 کلینک سیل

December 07, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیوں کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز22 کلینک سیل کر دیئے۔ گوجرانوالا میں سب سے زیادہ 7کلینک، سرگودھا4،جھنگ،ملتان اور جہلم میں 3،3 جبکہ لاہورمیں 2 اتائی کلینک سیل کئے گئے۔