عامر کو ڈومیسٹک پرفارمنس پر منتخب کیا، انضمام

December 08, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ محمد عامر کو جنوبی افریقا کے خلاف ڈومیسٹک کر کٹ میں اچھی پرفارمنس پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ رضوان نے بھی ڈومیسٹک کر کٹ اور قومی اے ٹیم کی جانب سے مسلسل بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ۔ محمد حفیظ کی جانب سے ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد شان مسعود کو ٹیم میں لیا گیا ہے۔