برما کے مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا ہے، محمد ناصر اقبال خان

December 08, 2018

لندن (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹر نیشنل کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، مرکزی چیف آرگنائزر میاں محمد سعید کھوکھر، سیکریٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدور مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ، میاں زاہد لطیف، تنویر خان، محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ، ندیم اشرف، سلمان پرویز، مرکزی نائب صدور ناصر چوہان، ممتاز اعوان، محمد شاہد محمود، صدر برطانیہ رانا بشارت علی خاں، محمد جمیل گوندل، کامران خان بازئی، محمد یونس ملک، سرفراز خان نیازی، یونس میمن، رانا شہزاد ٹیپو، صدر فیصل آباد ندیم مصطفیٰ اور میاں اویس علی نے کہا ہے کہ برما کے معصوم مسلمانوں کو ہنوز مشکلات و بربریت کا سامنا ہے، ان کی برما سے ہجرت کے باوجود دنیا کا کوئی ملک انہیں شہریت اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے تیار نہیں ہے۔ لگتا ہے دنیا کے طاقتور ملکوں نے انسانیت کا مفہوم تبدیل کردیا، بدقسمتی سے انسانیت کی تعلیمات فراموش کردی گئی ہیں۔ عالمی ضمیر کی طرف سے برما کے مسلمان تارکین وطن کی اخلاقی مدد کرنا تو درکنار اشک شوئی تک نہیں کی گئی۔