فیس بک انتظامیہ پر ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد

December 08, 2018

اٹلی (نیٹ نیوز)اٹلی نے صارفین کا ڈیٹا کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے پر سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک پر ایک کروڑ 14 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔بنیادی طور پر فیس بک پر اطالوی انتظامیہ نے 2 جرمانے عائد کیے ہیں جن میں سے ایک صارفین کو سائن اپ کرتے ہوئے اس بات سے آگاہ نہ کرنا ہے کہ ان کا ڈیٹا کمرشل بنیادوں پر استعمال ہوسکتا ہےجبکہ دوسرا جرمانہ صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹیز کو فراہم کرنے پر عائد کیا گیا۔ ڈیٹا اسکینڈلز نے پورا سال فیس بک کو اپنی گرفت میں رکھا ہے۔اس اسے قبل اکتوبر میں برطانیہ کی جانب سے کیمبرج اینالیٹکا اسکینڈل پر فیس بک کو 6 لاکھ 45 ہزار ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔