ساہیوال ،آئل ٹینکر کا بس کے تصادم 3 افراد جاں بحق

December 08, 2018

ساہیوال میں آئل ٹینکر اور بس کے تصادم میں دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بس اور آئل ٹینکر کا حادثہ ساہیوال بائی پاس روڈ پر ہوا ، جس میں دوخواتین سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 17 مسافر زخمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس ملتان سے لاہور جا رہی تھی ۔