ایوان صدر عام عوام کیلئے کھول دیا گیا

December 08, 2018

اسلام آباد میں ایوان صدر آج سے عام عوام کے لیے کھول دیا گیا، لوگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ایوان صدر کی سیر کر سکیں گے۔

ایوانِ صدر میں شناختی کارڈ دکھا کر لوگوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ سرکاری عمارتوں تک عوام کی رسائی کو آسان بنائے گی۔

اس سلسلے میں انہوں نے گورنر ہاؤس سندھ ،پنجاب، مری اور خیبرپختونخوا کے دروازے عوام کے لیے پہلے ہی کھولے جاچکے ہیں۔