’چیف جسٹس کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ‘

December 08, 2018

سپریم کورٹ نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے نام سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ ہولڈر کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثارکا کسی بھی سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوئیٹر پر چیف جسٹس پاکستان کے نام سے اکاؤنٹ جعلی ہے جس کے لیے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو چیف جسٹس پاکستان کا نام استعمال کرنے والے جعلی اکاؤنٹ ہولڈر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضحرہے کہ سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹ ہولڈر نے چیف جسٹس پاکستان کا نام استعمال کرتے ہوئے بعض سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔