امریکی چیف آف اسٹاف سال کے آخر پر اپنی ذمے داریاں چھوڑ دینگے

December 10, 2018

واشنگٹن(ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ان کے چیف آف اسٹاف جان کیلی اس سال کے اختتام پر اپنی ذمے داریاں چھوڑ دیں گے۔ نائب صدر مائیک پینس کے چیف آف اسٹاف نک آئرز امکاناً ٹرمپ کے چیف آف اسٹاف کے لیے امیدوار ہیں۔ اس تبدیلی کی وجہ سال 2020 میں آئندہ صدارتی الیکشن کے لیے تیاری بتائی جا رہی ہے۔