دہشت گردی کا خطرہ، گور نرہاؤس لاہور 2بجے عوام کیلئے بند کر دیا گیا

December 10, 2018

لاہور(آئی این پی) گور نرہاؤس لاہور کو انتظا میہ نے دہشت گردی کے خطرہ کی وجہ سے 5کی بجائے2بجے ہی عوام کیلئے بند کر دیا گیا۔ ذرائع سے اطلاع دی گئی کہ لاہور میں کچھ دہشت گرد موجود ہیں جو کسی رش والے مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جسکے بعد گور نر ہاؤس کی انتظا میہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کےلئے گور نر ہاؤس کو عوام کےلئے پانچ کی بجائے دو بجے ہی بند کردیا۔