کالا موتیا بینائی کا خاموش قاتل ہے ،ماہرین امراض چشم

December 10, 2018

لاہور(جنرل رپورٹر)ماہرین امراض چشم نے قرار دیا ہے کہ کالا موتیا بینائی کا خاموش قاتل ہے ضروری ہے کہ 40سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین علامات ظاہر ہونے پر اپنا معائنہ کروائیں جبکہ بلڈ پریشر او رشوگر کے مریض ہر چھ ماہ بعد باقاعدگی سے اپنا چیک اپ کروائیں اور بچوں کو سکول داخل کرنے سے پہلے انکی آنکھوں کا معائنہ ضروری ہےان خیالات کا اظہار سالانہ انٹر نیشنل آئی کانفرنس کے دوسرے روز ماہرین چشم نے اپنے اپنے تحقیقی مقالہ جات میں کیاانجمن ماہرین امراض چشم کی عالمی سالانہ کانفرنس میں 2000 پاکستانی آئی سرجنز انجمن کے پیٹرن پروفیسر لطیف چودھری ، مرکزی صدر پروفیسر ندیم بٹ سمیت امریکہ برطانیہ یورپ بھارت سے متعدد امراض چشم کے پروفیسرز شرکت کر رہے ہیں۔تین روزہ کانفرنس میں آنکھوں کی تمام بیماریوں بارے سیر حاصل گفتگو اور جدید تحقیق سے نوجوان ڈاکٹروں کو آگاہ کیا جارہا ہے ۔ شرکاء نے اپنے مقالہ جات اور تحقیق بارے لیکچر دئیے ۔آئی سرجن نے کہا سفید موتیا پوری دنیا میں اندھے پن کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ جدید فیکو لیزر کے ذریعے بغیر ٹانکوں کے فولڈایبل لینز سے آپریشن سے نظر کی بحالی ممکن ہے ۔کالا موتیا بینائی کا خاموش قاتل ہے۔ جبکہ 40سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات سر میں دردآنکھوں میں درد دھندلا پن اگر محسوس ہوتو فوری طور پر آئی سرجن کو چیک کروائیں۔آنکھیں چیک کروانے میں تاخیر ساری زندگی کا روگ بن سکتا ھے۔بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض اپنی آنکھوں کا ہر چھ ماہ بعد ریگولر معائنہ کروائیں ۔بچوں کے حوالے سے یہ پیغام دیا گیا بچوں کے سکول داخلے سے پہلے اس کی نظر کا معائنہ کروایا جائےواضح رہے گزشتہ روز آئی کانفرنس کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیا تھا ۔