راجن پور: مسافر بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق

December 10, 2018

راجن پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس الٹ گئی ،حادثہ راجن پور کے علاقے دھینگن کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں ، تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو راجن پور ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ حادثے کا شکار بس کراچی سے سوات جا رہی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق حادثے کے 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہےجس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔