جاپان میں آئس اسکیٹنگ ورلڈچمپئن شپ کا انعقاد

December 10, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


جاپان میں آئس اسکیٹنگ ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں دنیا بھر سے32 ماہرایتھلیٹ اسکیٹرز پر مشتمل کئی ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس مقابلے کیلئے Yokohama کے ایرینا میں460میٹرلمبا اور 5میٹر چوڑااسکیٹنگ ٹریک تیار کیا گیا جسے مکمل طور پر خطرناک ڈھلوانوں کے ساتھ برف سے بھر ا گیا تھا۔

مقابلے میں بیک وقت چار کھلاڑیوں پر مبنی دو ٹیموں کے اسکیٹرز نے ہاکی اسکیٹس پہن کر برف سے بنی طویل ڈھلوان پر ریس لگائی اور اختتامی لائن تک پہنچنے کی کوششوں کرتے نظر آئے۔

ا س ایڈونچر سے بھر پور آئس اسکیٹنگ کے مقابلے کو دیکھنے کے لئے ہزاروں افراد نے یہاں کا رخ کیا۔